پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کی 50 سال سے زیر قبضہ زمین واگزار

پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کی  50 سال سے زیر قبضہ زمین واگزار

لاہور(خبرنگار )پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اولڈ کیمپس کی 50 سال سے زیر قبضہ زمین واگزار کرا لی۔

انار کلی کے ساتھ متصل اڑھائی کینال اراضی پر ملازمین نے 50 سال سے قبضہ کر رکھا تھا، اراضی پر ملازمین کے 13 خاندانوں کی آباد کاری تھی۔ترجمان جامعہ کے مطابق زیر قبضہ یونیورسٹی اراضی کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے ۔ناجائز قابضین بغیر کرایہ ادا کئے رہ رہے تھے ، پانی اور گیس بھی مفت استعمال کرتے رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں