نجی کالج میں طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر) جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق 21سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔لاہور پولیس نے کہا طالبہ طبیعت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔