امریکہ دُنیا بھر میں دہشت گردی کا سرپرست : لیاقت بلوچ

امریکہ دُنیا بھر میں دہشت گردی  کا سرپرست : لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا امریکہ دُنیا بھر میں دہشت گردی کا سرپرست ہے۔ عالمِ اسلام کا اتحاد ہی عالمی امن کے قیام اور استعماری قوتوں کو لگام ڈالنے کا کردار ادا کرے گا۔

حماس اور ایران کے تباہ کُن حملوں نے اسرائیل کو ہلاکر رکھ دیا اور اُس کے ناقابلِ تسخیر ہونے کے غرور کو ملیامیٹ کردیا ، امریکہ اب اپنے بچے جمورے اسرائیل کو بچانے آئے گا۔ لیاقت بلوچ نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا قومی بجٹ خود حکومت کیلئے وبال جان بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں