صفائی ہیروز میں چیک تقسیمکرنے کی اختتامی تقریب

صفائی ہیروز میں چیک تقسیمکرنے کی اختتامی تقریب

لاہور (اے پی پی) عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے والے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرزمیں انعامی چیکس کی تقسیم مکمل کر لی گئی۔

واہگہ ٹاؤن میں عید بونس تقسیم کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے سینٹری ہیروز میں فی کس 10 ہزار کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔لاہور ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد ورکرز میں انعامی چیکس تقسیم کئے گئے ۔لاہور 23 ہزار، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ میں 8 ہزار سے زائد ورکرز میں انعامی چیکس تقسیم کئے گئے ۔اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، چودھری نواز لدھڑ ایم پی اے ، طلحہ برکی ایڈوائزر ٹو پی ایم نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، ڈپٹی سی ای او الطاف انصاری، جی ایم آپریشن مبین احسن کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے ۔تقریب میں شریک عوامی رہنماؤں نے کہا سینٹری ورکرز صفائی کے اصل ہیروز ہیں۔عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں