ڈاکٹر عارف افتخار مستقل ایم ایس گنگا رام ہسپتال تعینات

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے گریڈ 20 کے پرنسپل میڈیکل آفیسر سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار کو مستقل بنیادوں پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال تعینات کر دیا۔
ڈاکٹر عارف افتخار کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج تھا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔