چکن مزید 11 روپے مہنگا، 498 کا کلو ہوگیا

چکن مزید 11 روپے  مہنگا، 498 کا کلو ہوگیا

لاہور(این این آئی)محرم الحرام کی وجہ سے طلب میں اضافے کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 16 روپے اضافے سے 498 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 11 روپے اضافے سے 344 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 249 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب مختلف مقامات پر برائلر گوشت کی مقررہ نرخوں کی بجائے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری رہا ۔پانچ روز میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 66 روپے اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں