سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت، خریدار پریشان
لاہور(کامرس رپورٹر)مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیوں کے نرخ بڑھے ،سبز مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 130 روپے کلو کردی گئی۔۔۔
ریٹیل مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو تک، بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 100 روپے کلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فروخت 160 روپے فی کلو تک ،پھول گوبھی 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 150 روپے کلو مقرر کی گئی ، فروخت پرچون بازاروں میں 200 روپے فی کلو تک، شملہ مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم پرچون مارکیٹس میں فروخت 160 روپے فی کلو تک ہو رہی۔