سوشل سکیورٹی :فیصل آباد ریجن کے ڈائریکٹوریٹس کاجائزہ اجلاس

سوشل سکیورٹی :فیصل آباد ریجن کے  ڈائریکٹوریٹس کاجائزہ اجلاس

لاہور (خبر نگار) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈ آفس لاہور میں فیصل آباد ریجن کے تمام ڈائریکٹوریٹس (ایسٹ، ویسٹ، نارتھ اور ساؤتھ) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فیلڈ افسران نے آن لائن شرکت کی، جبکہ وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ڈی جی ہیڈکوارٹرز اظہر حسین منہاس سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ کمشنر محمد علی نے فیصل آباد ریجن کی مجموعی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کارکردگی میں فوری بہتری لائی جائے ۔ اگرکارکردگی کو بہتر نہ بنایا گیا سخت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں