کوئٹہ حملہ ملک کے امن و اتحاد پر ایک اور حملہ :سینیٹرحافظ عبدالکریم
لاہور (سیاسی نمائندہ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک دہشتگرد حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے اسے ملک کے امن، اتحاد اور استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بلوچستان میں مسافربسوں کو روک کر 9 مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ان بے گناہ جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش ہے اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ حافظ عبدالکریم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔