شہر کے 40 مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونا معمول

شہر کے 40 مقامات پر بارش  کا پانی جمع ہونا معمول

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں بارش کے بعد چالیس سے زائد مقامات پر بارشی پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے۔

واسا نے ان مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں نکاسی آب کا نظام مؤثر نہ ہونے کے باعث ہر بارش میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ٹیپا نے بارشی پانی کے نکاس کے مستقل حل کے لیے سڑکوں کی جیومیٹری بہتر بنانے کی تجویز دی اور اس مقصد کے لیے تین سو ملین روپے کے فنڈز مانگے، مگر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبہ تا حال شروع نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں