سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت پر سکول انتظامیہ سے رپورٹ طلب
لاہور (خبر نگار) پرائیویٹ سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت کے واقعہ پر حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔اتھارٹی نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ کے ہمراہ خود اتھارٹی کے روبرو پیش ہو۔مزید برآں ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ستوکتلہ تھانے میں انکوائری کی درخواست بھی جمع کرادی ہے ۔ ڈی ای او ایلیمنٹری امتیاز اعوان کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا،انہوں نے سکول کادورہ بھی کیا۔