یو ای ٹی: 13 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرری کے احکامات
لاہور(خبرنگار)یو ای ٹی سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے 13 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدے پر تقرری کے احکامات جاری کر دئیے۔
یہ تعیناتیاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور مین کیمپس، فیصل آباد کیمپس، نیو کیمپس اور آر سی ای ٹی گوجرانوالہ میں کی گئی ہیں۔