پتوکی :راستے میں دیوار گرنے سے کم سن طالبعلم جاں بحق

پتوکی :راستے میں دیوار گرنے  سے کم سن طالبعلم جاں بحق

پتوکی ( تحصیل رپورٹر )پتوکی کے نواحی گاؤں گھمن کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پنجم کلاس کا معصوم طالبعلم فیضان مالک دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

 فیضان اپنی سائیکل پر حویلی مال مویشی سے گھر واپس آرہا تھا کہ اچانک راستے میں خستہ حال دیوار کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔گاؤں بھر میں کہرام مچ گیا۔ دریں اثنا کاشف چوک پتوکی میں ایک رہائشی مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں