’’انصاف آفٹر نون سکولز‘‘ کو شدید مالی بحران کا سامنا

’’انصاف آفٹر نون سکولز‘‘ کو شدید مالی بحران کا سامنا

لاہور (عاطف پرویز سے )سابقہ حکومت کے ایک اہم تعلیمی منصوبے انصاف آفٹر نون سکولز کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ۔فنڈنگ محدود ہونے کے باعث درجنوں اساتذہ کی تنخواہیں گزشتہ کئی ماہ سے رکی ہوئی ہیں۔

جس کے نتیجے میں منصوبہ بندش کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال میں اس منصوبے کے لیے محض 120 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،جبکہ گزشتہ مالی سال میں اس منصوبے کے لیے دو ارب روپے سے زائد کا بجٹ رکھا گیا تھا۔فنڈز کی شدید کمی کی وجہ سے ضلع ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی روک دی ہے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر مزید تاخیر ہوئی تو ہم تدریسی عمل جاری نہیں رکھ پائیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے انصاف آفٹر نون سکولوں میں انرولمنٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ۔ فنڈنگ اسی تناظر میں محدود کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں