لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام: 138سکیمیں التواکا شکار
لاہور (عمران اکبر )لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام 163سکیموں میں سے 138سکیمیں سست روی کا شکار ،رپورٹ کے مطابق 41اشاریہ 9فیصد کام مکمل جبکہ 58اشاریہ 1فیصد کام التوا کا شکار ،وزیر اعلی ٰپنجاب کو دی جانے والی لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تازہ صورتحال کی رپورٹ لاہور نیوز نے حاصل کر لی۔
ایل ڈی پی کی 25بڑی ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہی نہ کیا گیا ہے ۔نشتر زون کی 41میں سے 37سکیمیں کا 55فیصد کام نہ ہو سکا۔نشتر زون کی چار بڑی ترقیاتی سکیمیں سرے سے شروع ہی نہ کی گئیں۔ راوی زون کی 64میں 54سکیموں کا 62فیصد،راوی زون کی 10بڑی ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار،داتا گنج بخش زون کی 23میں سے 14کاموں کا صرف 25 فیصد مکمل ہو سکا ،داتا گنج بخش زون کی 9بڑی سکیمیں تاحال شروع نہ ہو سکیں ،سمن آباد زون کی 8میں سے 6 سکیموں کا صرف 32فیصد کام ہو سکا ،سمن آباد زون کی 2 بڑی ترقیاتی سکیمیں تاحال التوا کا شکار،گلبرگ کی 8 بڑی ترقیاتی سکیموں کا 39فیصد کام تاحال نہ ہو سکا، شالامار زون میں 19ترقیاتی سکیموں کا 28فیصد کام تاحال ادھورا ہے ۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ کنٹریکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانا انتظامی افسروں کی ذمہ داری ہے،معاون خصوصی ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ واسا اور ایم سی ایل سکیموں کو مربوط انداز میں مکمل کریں، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ شفافیت کا ہر مرحلے پر خیال رکھا جائے ، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔