ایم فل ، پی ایچ ڈی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ بڑھا دی۔امیدوار اب مورخہ 21 جولائی بروز پیر شب 12 بجے تک ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز میں درخواست دے سکیں گے ۔امیدوار 21 جولائی شب 12 بجے تک آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکیں گے ۔