چوکی اعوان ڈھائے والا چور گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے چور گینگ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے۔۔۔
خفیہ اطلاع پر ترکی روڈ مناواں سے 02 رکنی سہیل عرف سہلا چور گینگ کے سرغنہ سہیل عرف سہلا اور رفاقت عرف گوگا کو گرفتار کر کے موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں چوری کی واداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔