ممکنہ سیلاب، ڈپٹی کمشنر کی تمام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
قصور (خبرنگار ،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے ولے والا پر حفاظتی بند کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، محکمہ ایریگیشن، ریونیو، پی ڈی ایم اے و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ محکمہ ایریگیشن و ریونیو کے افسران نے حفاظتی بند، سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔ ضلعی افسران نے مقامی افراد اور محکموں سے مشاورت کے دوران سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ہر ممکن تیاری رکھیں۔