سرکلر گارڈن بحال کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں
لاہور(عمران اکبر)سرکلر گارڈن بحال کرنے کی تیاریاں اخری مراحل میں پہنچ گئیں، سالانہ کاروباری بزنس لاس فراہم کرنے لئے ورکنگ مکمل، منصوبہ کا آغاز ماہ ستمبر میں ہوگا۔۔۔
18 بڑے بازاروں کے تاجروں نے زیر زمین 6 بڑی مارکیٹس کی تعمیر کی حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق اندرون شہر کے 13 دروازوں کے باہر سرکاری لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی۔ مارکیٹس کو ایک سال میں زیر زمین تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سالانہ بزنس لاس کے تخمینہ ٹریڈرز کی مشاورت سے رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ 20 فیصد پرائیویٹ جبکہ 80 فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت سرکلر روڈ کی 18 مارکیٹس کے صدور کا بند کمرہ اجلاس ہوا، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، میاں وقار نے شرکت کی ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سرکلر گارڈن کی اہمیت پر بریفنگ دی۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یسین کا کہنا ہے کہ بھاٹی گیٹ، شاہ عالم،موچی گیٹ، دہلی گیٹ کے تاجروں کیلئے زیر زمین دکانوں اور گوداموں کی تعمیر کی جائے گی۔