ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین 3 سال سے واجبات کے منتظر

ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین 3 سال سے واجبات کے منتظر

ملازمین کو میڈیکل بل،میرج گرانٹ مارچ 2022 سے نہ مل سکے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین 3 سال سے واجبات کے منتظر،محکمہ ریلوے شدید مالی بحران کا شکار،ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بھی ادا نہ کئے جاسکے ، ذرائع کے مطابق مارچ 2022 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے واجبات تاحال ادا نہیں کئے گئے ،ملازمین کا جی پی فنڈ، انکیشمنٹ،گریجوایٹی ،فیئرویل گرانٹ میڈیکل بل، میرج گرانٹ کے بل تاخیر کا شکار،متعدد ملازمین کے میڈیکل بل،میرج گرانٹ مارچ 2022 سے ادا نہیں کیے گئے ، ریلوے پریم یونین کا ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات جلد ادا کرنے کا مطالبہ، صدر ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض شہزاد کا کہنا ہے کہ بزرگ ملازمین ادویات کے لیے بھی در بدر ہورہے ہیں، ریٹائرڈ ملازمین نے ساری زندگی ریلوے کی خدمت کی اب کسمپرسی کی حالت میں ہیں، پریم یونین کا کہنا تھا کہ متعدد ملازمین نے ادھار لے کر بچیوں کی شادیاں کیں، اب انہیں میرج گرانٹ نہیں مل رہی، ریلوے انتظامیہ سب اچھا کا دعویٰ کررہی ہے مگر ملازمین کا برا حال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں