آؤٹ سورسڈ سکولوں کو فنڈز جاری نہ ہوسکے
لاہور(خبر نگار)سکول آؤٹ سورس ہوگئے مگر فنڈز جاری نہ ہوئے ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کو فنڈز جاری نہ کیے ۔پانچ ہزار سے زائد سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے۔۔۔
دوسرے فیز میں آؤٹ سورسڈ سکولوں کو فنڈز جاری نہ ہوئے ۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے ہمیں فنڈز جاری نہیں کیے گئے ۔ اساتذہ کو تنخواہیں دینے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ روز مرہ کے اخرجات بھی پورے کرنا مشکل ہوگئے ۔ کارکردگی نہ دکھانے والے 10 ہزار سے زائد سکولوں کو دو فیز میں آؤٹ سورس کیا گیا۔