بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

بچے سے زیادتی کے ملزم کی  درخواست ضمانت خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ،جسٹس امجد رفیق نے ملزم آصف علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔۔۔

وکیل ملزم کا مؤقف تھا کہ مدعی اور متاثرہ بچے کے بیانات میں تضاد ہے ،ملزم پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے ،ملزم تقریباً چار ماہ سے بے گناہ قید میں ہے ،وکیل کی استدعا تھی کہ عدالت ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے ،عدالت نے وکیل ملزم سے استفسار کیا کہ مقدمہ میں متاثرہ بچے کا بیان اہم ہے یا مدعی کا وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ بچے کا بیان اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں