عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو، ملزم کی ضمانت منسوخی پرفریقین کو نوٹس

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو، ملزم کی ضمانت منسوخی پرفریقین کو نوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ٹرائل عدالت کا ریکارڈ عدالت پیش کیا گیا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے وکیل علی بخاری نے دلائل دئیے کہ ملزم علی حسن ضمانت کے بعد ٹرائل عدالت پیش نہیں ہو رہا ہے ،ملزم ضمانت کاغلط استعمال کر رہا ہے ،عدالت ملزم کو دی گئی ضمانت مسترد کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں