بجلی چوری میں ملوث 5 ملزم گرفتار، مقدمات درج
کارروائی کے دوران 6 ایل ٹی سپینز، 2 ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے
لاہور (اے پی پی)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لیسکو اینٹی تھیفٹ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ترجمان کے مطابق لیسکو سٹاف اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ ٹیموں ایس ای قصور سرکل میاں طارق بشیر،ایکس ای این چونیاں را کامران شوکت اور ایس ڈی او الٰہ آباد ویسٹ ساجد جاوید کی نگرانی میں سب ڈویژن الہٰ آباد ویسٹ میں خصوصی آپریشن کیا، کارروائی میں باقاپور فیڈر، بنگی مارلی، کوٹ نور فتیانہ، ٹھٹھی مارلی، گڈے والا کھوہ، کوٹ حاجی انور ڈوگر، دھوٹی کے علاقے شامل ہیں۔کارروائی کے دوران 6 ایل ٹی اسپینز، 2 ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے اور 5 افراد جن میں بلال، نظام ، عارف، سردار ڈوگر اور ڈاکٹر اظہر نواز کو بجلی چوری کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔