آفتھلمولوجیکل سوسائٹی :امراض چشم کانفرنس اختتام پذیر

آفتھلمولوجیکل سوسائٹی :امراض چشم کانفرنس اختتام پذیر

سائنسی سرگرمیوں اور تعلیمی مقابلوں کے کامیاب شرکا میں انعامات تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں ہونے والی امراض چشم کی پاکستان کی سب سے بڑی سالانہ کانفرنس اختتام پذیر۔ آفتھلمو لوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ امراض چشم کا سب سے بڑا سالانہ سائنسی اور تحقیقی اجتماع نجی ہوٹل میں کامیاب اختتام کو پہنچ گیا۔ تین روزہ اس کانفرنس، 43ویں لاہور آفتھلمو اورپی او اے کا تیسرا سالانہ سمپوزیم، کو ملک بھر اور دنیا بھر سے آئے ماہرین اور شرکا نے انتہائی کامیاب قرار دیا۔

کانفرنس میں 21بین الاقوامی اور 400 قومی مقررین نے تقریباً 100 سیشنز میں اپنے تجربات اور جدید تحقیق کو شرکا کے ساتھ شیئر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر کی جانب سے لائیو سرجیکل سیشنز کا انعقاد ، ہینڈز آن ٹریننگ، اور عصری امراض چشم کے آلات کی نمائش اس تقریب کے کلیدی پہلو تھے جنہیں شرکا نے بہت سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، صدر آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر دلی مسرت ہوئی کہ ہماری یہ سالانہ کانفرنس، جو شعبہ امراض چشم کے لیے ملک کا سب سے بڑا سائنسی پلیٹ فارم ہے ، کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں