پنجاب : منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 30 گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 30 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ، جبکہ ملزموں کے قبضے سے 39 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام ہیروئن اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، تین ہفتوں سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 1444 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ 1771 مقدمات درج کیے گئے ۔ اس دوران ملزمان کے قبضے سے 2142 کلوگرام چرس، 62 کلوگرام آئس، 266 کلوگرام ہیروئن اور 25 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 13 خطرناک منشیات ڈیلرز کیفرِ کردار کو بھی پہنچے۔