پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں کرسمس کی پُروقار تقریب

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس  میں کرسمس کی پُروقار تقریب

لاہور (کورٹ رپورٹر) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں کرسمس کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور کرسمس کے تہوار کو امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع اداروں میں مثبت ماحول اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ خرم نے بھی کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب کے تہواروں کو مل جل کر منانا قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی علامت ہے ۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں