ہائیکورٹ :ای چالان عدم ادائیگی پر گاڑی ضبط و نیلامی کیخلاف درخواست پر نوٹس

ہائیکورٹ :ای چالان عدم ادائیگی پر گاڑی  ضبط و نیلامی کیخلاف درخواست پر نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت ای چالان کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی ضبطگی اور نیلامی کے اختیار کے خلاف دائر درخواست پر۔۔۔

 پنجاب حکومت، سیکرٹری ہوم، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، چیف ٹریفک آفیسر اور سیف سٹی اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل مظہر امین چدھڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ موٹر وہیکلز ایکٹ میں 30 مئی 2025 کو ترمیم کی گئی، جس کے تحت ای چالان کو یکم اکتوبر 2018 سے قانونی حیثیت دے دی گئی ہے ۔ 2018 سے ای چالان کو ماضی سے لاگو کرنا غیر قانونی اور آئین کے منافی ہے ۔ کسی شہری کو محض جرمانے کی عدم ادائیگی پر اس کے حقِ روزگار سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں