لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے منصوبے تعطل کا شکار
لاہور (شیخ زین العابدین) لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو فروغ دینے کے دعوے عملی اقدامات میں تبدیل نہیں ہو سکے ۔ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبے ، خاص طور پر نکاسیٔ آب اور واٹر سپلائی، فائلوں سے آگے نہ بڑھ سکے۔۔۔
جس کے نتیجے میں شہری منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ۔ واسا کی جانب سے تیار کیے گئے اہم منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے ۔جناح ہسپتال، شاہ دی کھوئی اور جوہر ٹاؤن میں نکاسیٔ آب کے لیے ٹرنک سیور بچھانے کا منصوبہ ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق گزشتہ 43 برس سے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں باقاعدہ ٹرنک سیوریج سسٹم موجود نہیں، اور فنڈز کی کمی کے باعث منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا۔