بیوی پر تشدد، گھرمیں توڑ پھوڑ پرخاوند کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)بیوی پر تشدد اورگھرمیں توڑ پھوڑ کرنے پرخاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ حاجی پارک قصور کی رہائشی خاتون سمیعہ عباس نے۔۔۔
پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ اُس کا خاوند عمران کھوکھر اکثر گھر میں میرے ساتھ گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔ گذشتہ روزبھی اُس نے مجھے گھر میں مارنا پیٹنا شروع کر دیا اورگھر میں توڑ پھوڑ بھی شروع کر دی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔