اداکارہ صبا قمر کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر
لاہور(کورٹ رپورٹر)اداکارہ صبا قمر کیخلاف پولیس کی یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنیکی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کردی،عدالت پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے وسیم زوار کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھی جس میں ڈرسنگ روم میں پولیس یونیفارم پہنی نظر آئی صبا قمر نے پولیس یونیفارم پہننی اور ایس پی کا بیج لگانے لگایا۔عدالت اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔