بیوٹیفکیشن پلان ،شیخوپورہ کے چوراہو ں پر پینٹنگز کا آغاز
طلبا وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے آرٹ کاکام شروع کردیا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجا ب کونسل آف آرٹس نے بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شیخوپورہ کے چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے پینٹنگز کاآغاز کردیا جبکہ ڈی پی او دفتر میں بھی پینٹنگ کا کام مکمل کروایا گیا ہے ۔ طلبا وطالبات نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کے تحت آرٹ کاکام شروع کردیا ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر آرٹس کونسل افرا زاحمد نے بتایا کہ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان ،ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ کی ہدایات اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نعمان ڈوگر،چیف آفیسر جاوید چوہان کے ہمراہ شیخوپورہ کے ایس پی چوک کے چاروں اطراف کارنرز کو مختلف تاریخی مقامات کی مناسبت سے پینٹ کیاجارہاہے اس سے شیخوپورہ شہر خوبصورتی کا نظارہ پیش کریگا۔