داتا دربار ہسپتال میں کرسمس کے حوالے سے تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر )داتا دربار ہسپتال میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ منیجرپی ایچ ایف ایم سی لاہورشاہد ندیم کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
مسیحی برادری اور ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد۔ڈی ایم شاہد ندیم اور ایم ایس داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر گل زمان خان نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ملک کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی کی دعا مانگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم شاہد ندیم نے کہا کہ تمام مذاہب ہمیں صلح ، امن ، محبت ، رواداری کا درس دیتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کرسمس تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔