زیتون گروپ کی جانب سے کرسمس کی خصوصی تقریب
لاہور(سٹاف رپورٹر)زیتون گروپ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خوشی، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔
یہ تقریب نیو لاہور سٹی فیز2 میں منعقد ہوئی، جہاں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے گئے، تقریب کے دوران کرسمس ٹری کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا جو امن اور محبت کی علامت ہے اس موقع پر زیتون گروپ کے کنٹری ہیڈ فارحان چیمہ نے تقریب میں شرکت کی۔ فرحان چیمہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیتون گروپ تمام مذاہب کے احترام ، راوداری اور قومی یکجہتی کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔