2منصوبے :بقایاجات کی ادائیگی کیلئے حکومت کو سمری ارسال
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے پنجاب حکومت کو باقاعدہ سمری ارسال کی گئی۔
تاہم تاحال مطلوبہ فنڈز جاری نہیں ہو سکے ۔صوئے آصل پھاٹک سے رائیونڈ ریلوے سٹیشن تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ ماضی میں مکمل کیا جا چکا ہے ۔منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود پانچ کروڑ 82 لاکھ 54 ہزار روپے کے فنڈز تاحال جاری نہیں ہو سکے ، جس کے باعث متعلقہ کنٹریکٹرز کو ادائیگی نہیں ہو سکی۔اسی طرح تالاب سرائے گاؤں میں آر سی سی روڈ اور سیوریج کا ترقیاتی منصوبہ بھی مکمل ہو چکا ہے ، تاہم اس منصوبے کے فنڈز بھی التوا کا شکار ہیں۔