شیخوپورہ پریس کلب الیکشن پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کامیاب

شیخوپورہ پریس کلب الیکشن  پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کامیاب

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پریس کلب شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹ گروپ کامیاب ،عظیم یزدانی صدراور شاہد اسلم جالندھری جنرل سیکرٹری بن گئے۔۔۔

 دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر اعظم محمود ولانہ، نائب صدر ڈاکٹریاسر ندیم شیخ، جوائنٹ سیکرٹری طاہر رشید ،سیکرٹری اطلاعات سیف الرحمن ،فنانس سیکرٹری شاہد لطیف، آفس سیکرٹری رانا ثنا اﷲ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے 3 رکنی الیکشن بورڈنے انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں