یونیورسٹی آف اوکاڑہ کاکانووکیشن 4924ڈگریاں ، 72میڈلز تقسیم
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے تیسرے کانووکیشن میں 4,924 ڈگریاں اور 72 گولڈ میڈلز عطا کیے گئے۔
اس تقریب کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔ رانا سکندر حیات نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کی قیادت میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہا۔یونیورسٹی کا معیار بہت سے بلند ہوا ہے۔