گجومتہ میٹروسٹیشن، موٹرسائیکل سوار جنگلے سے ٹکرا کر زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) گجومتہ میٹرو سٹیشن کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار جنگلے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار سید ذوالقرنین شاہ اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے میٹرو سٹیشن کے جنگلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسکے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔