جی سی یو میں فزکس کی عالمی کانفرنس شروع

جی سی یو میں فزکس کی  عالمی کانفرنس شروع

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبۂ فزکس کے زیر اہتمام فزکس کی عالمی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔

کانفرنس میں ملک بھر سے 295 سکالرز شریک ہیں، جبکہ 45 مقررین خطاب کر رہے ہیں جن میں 14 غیر ملکی مقررین بھی شامل ہیں۔افتتاحی سیشن میں مقررین نے واضح کیا کہ مضبوط سائنس کے لیے مضبوط ادارے ضروری ہیں، اور یہ کہ معاشی ترقی کے لیے تحقیق اور جدت ناگزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق پر مبنی تعلیمی و سائنسی ماحول ہی قومی ترقی کی بنیاد بنتا ہے اور ادارہ جاتی استحکام کے بغیر سائنس و ٹیکنالوجی میں پائیدار پیش رفت ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں