الحمرا میں سہ روزہ ایل ایل ایف کی تقریبات کا آغاز

الحمرا میں سہ روزہ ایل ایل ایف  کی تقریبات کا آغاز

لاہور (آن لائن) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں چودھویں لاہور لٹریری فیسٹیول (ایل ایل ایف) کا باقاعدہ اور شاندار افتتاح ہو گیا، جس نے ادب، علم اور فکری مکالمے کے ایک باوقار اور فہم و فراست سے بھرپور سفر کا آغاز کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں زیڈ اقبال ا حمد نے کلیدی کلمات ادا کئے ۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے مندوبین کو ایل ایل ایف کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہا اور سی ای او رضی احمد کی کاوشوں کو سنہری الفاظ میں سراہا۔افتتاحی سیشن’’آل اباؤٹ الیگزینڈر‘‘میں معروف مؤرخ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایمیریٹس فیلو رابن لین فاکس نے سکندرِ اعظم پر اپنی تحقیقی اور فکری بصیرت پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں