شوگر مل میں جلتا سگریٹ پھینکنے سے گنے سے لوڈ ٹرالی میں آتشزدگی

 شوگر مل میں جلتا سگریٹ پھینکنے سے  گنے سے لوڈ ٹرالی میں آتشزدگی

قصور(نمائندہ دنیا)پتوکی شوگر مل میں جلتا ہوا سگریٹ پھینکنے سے گنے سے لوڈ ٹرالی میں آگ لگ گئی۔ ۔۔۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں آتشزدگی کی کال موصول ہوئی ۔ ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ شوگر مل کے اندر گنے سے لوڈ ٹرالے کے پاس کسی نے جلتا ہوا سگریٹ پھینکا جس سے گنے کے لوڈ ٹرالے کو آگ لگ گئی۔ریسکیو ٹیم نے فائر فائٹنگ کر کے قابو پا لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں