پی اے سی کااجلاس، آڈٹ پیراز کا جائزہ ،انکوائریزکاحکم

پی اے سی کااجلاس، آڈٹ  پیراز کا جائزہ ،انکوائریزکاحکم

لاہور (سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی I کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں چیئرمین افتخار حسین چھچھر کی زیر صدارت ہوا۔۔۔

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ ریکارڈ کی عدم پیشی، ٹینڈر قوانین کو نظر انداز کرنے اور بے قاعدہ اخراجات سے متعلق معاملات زیر غور آئے ۔ چیئرمین نے رقوم وصولی اورانکوائریوں کے احکامات جاری کیے اور محکمہ خزانہ کو پی اے سی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں