6 جرائم پیشہ ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی و چوری کے 5 عادی ملزم گرفتار کرکے بھاٹی گیٹ،۔۔۔
نوانکوٹ، مغلپورہ پولیس کے حوالے کر دیئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے سرغنہ ہیں۔وقار 46، علی 25، شان 31، عرفان 45، سمیر 54 سے زائد راہزنی و ڈکیتی مقدمات میں مطلوب تھے ۔مناواں پولیس نے کارروائی میں اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم زین مسیح کو گرفتار کر لیا جواغوا برائے تاوان مقدمہ میں 1 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔