ماڈل ٹاؤن وکینٹ ڈویژنز پولیس کی کارکردگی کاجائزہ ،ہدایات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز پولیس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا ۔
سی سی پی او نے شہر کے اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت دیتے واضح کیا کہ شہر میں قیامِ امن اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ قانون شکن عناصر کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور باقاعدگی سے کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ غفلت یا کوتاہی پر محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرکے مضبوط مقدمات درج کئے جائیں تاکہ انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔سی سی پی او نے قماربازی و دیگر سماجی جرائم کی روک تھام یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔