13 سالہ لڑکاابلتے کڑاہے میں گرکر جھلس گیا،حالت تشویشناک
کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا)13 سالہ لڑکا ہلدی ابالنے والے کڑاہے میں گرکر بری طرح جھلس گیا،اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔۔
رحمان کالونی ڈھنگ شاہ میں 13 سالہ امیر حمزہ کھیلتے ہوئے اچانک ہلدی ابالنے والے بڑے کڑاہے کے گرم پانی میں جاگرا۔ اسے ریسکیو عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا ، جہاں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔