15رمضان تک ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کر دی گئی۔
آج سے ریزرویشن دفاتر صبح 7:30 سے شام 5:30 تک کھلے رہیں گے ۔جمعہ کے روز 12:30 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا ۔سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی یہ اوقات کار 15رمضان تک لاگو رہیں گے۔