وطن پر قربان ہونیوالے مسیحی جوان کی یاد میں دعائیہ تقریب

وطن پر قربان ہونیوالے مسیحی  جوان کی یاد میں دعائیہ تقریب

لاہور(خبر نگار)پاک افغان کشیدگی کے دوران وطن پر جان قربان کرنیوالے مسیحی جوان ارمیہ الیاس کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ۔۔

،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہید جوان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے مقامی قبرستان میں ارمیہ الیاس کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی اور دعا کی۔اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا وطن کی حفاظت کے لیے مسیحی برادری کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور یہ سرزمین صرف اکثریت ہی نہیں بلکہ اقلیتوں کے خون سے بھی محفوظ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں