پولیس نے دو رکنی نوسر باز و موٹر سائیکل چور گینگ قابوکرلیا

پولیس نے دو رکنی نوسر باز و  موٹر سائیکل چور گینگ قابوکرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس کی کارروائی ، مال ہتھیانے والا دو رکنی نوسر باز و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔۔۔

سگیاں چوکی پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف فیکٹریوں سے جوتے خرید کر جعلی میسج کے ذریعے فراڈ کرنے والے گینگ کے سرغنہ ضبط الحسنین اور ساتھی اکرم کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ شاطر ملزمو ں کی جانب سے رقم ٹرانسفر کا میسج چلا جاتا مگر رقم منتقل نہ ہوتی انہوں نے مختلف اوقات میں 14 فیکٹریوں میں واردات کے دوران لاکھوں کے جوتوں کا فراڈ کیا تھا ۔ملزمان کیخلاف دو روز قبل بھی ایک مقدمہ درج ہواتھا انہوں نے چند روز قبل گھرکے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی چوری کی تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں