قتل کیس میں گرفتار ملزم کی رخواست ضمانت ، سی سی پی او لاہور طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیضان کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم فیضان کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس سے استفسار کیا کہ اس مقدمے کی مدعیہ خود کدھر ہیں۔کیا پولیس نے مدعیہ کو جاری کیے گئے نوٹس کی تعمیل کرائی تھی۔تعمیل کہاں پر کرائی ،کیا مدعیہ کے دستخط موجود ہیں۔مدعیہ کے دستخط درخواست اور استغاثہ کے ساتھ میچ نہیں ہوتے۔