لیسکو تاج باغ سب ڈویژن کا لائن مین بدعنوانی پر برطرف
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو تاج باغ سب ڈویژن میں لائن مین بجلی چوری اور بدعنوانی میں ملوث ثابت، ملازمت سے برطرف،لائن مین محمد آصف سلیم صارفین سے غیر قانونی رقوم وصول کرنے میں ملوث پایا گیا۔۔۔
ملزم کو ذاتی سماعت کا موقع دیا گیا مگر پیش نہ ہوا، شواہد کی بنیاد پر قصوروار قرار دیا گیا، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔